خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۵ شهریور ۱۳۹۸

الاثنين ١٧ المحرّم ١٤٤١

Monday, September 16, 2019

وقت :   Wednesday, August 15, 2018 خبر کوڈ : 73100
الوفاق:
بحرین، اپنی تاریخ کےبدترین دور سےگزررہا ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: بحرین کی جمعیت الوفاق نےاپنےایک بیانیے میں اس ملک کی موجودہ صورتحال کو اس کی تاریخ کے بدترین مرحلےکی صورتحال قراردیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے خبررساں ایجنسی ایشیا کے حوالے سےنقل کیا ہےکہ بحرین کی جمعیت الوفاق نے بحرین کےاستقلال کی سالگرہ کی مناسبت سےاپنےایک بیانیےمیں کہا ہےکہ اداروں اور سرکاری محکموں کےفقدان اورحکومت اورعوام کے درمیان بقائے باہمی کی صورتحال کی عدم موجودگی اورقومی سمجھوتہ نہ ہونے کی وجہ سے بحرین اپنی تاریخ کے بدترین مرحلے پرکھڑا ہے۔

الوفاق نےاپنے بیانیے میں اس ملک میں ایک جامع اورکامل قومی اورسیاسی منصوبے کی موجودگی کی ضرورت پرزوردیا ہے۔

اس جمعیت نے بحرینی حکومت میں تشدد اورطاقت کی زبان کواس ملک کی قانونی، سیاسی،معاشی اورسیکیورٹی مشکلات اوربحرانوں کا سرچشمہ قراردیا ہے۔

الوفاق نے شہریوں کےحقوق اورعدل وانصاف اورذمہ داریوں کی مراعات کرنے کی وجہ سے اس ملک میں بحران پھیلتا جارہا ہے۔

قابل ذکرہےکہ 14فروری 2011ء سے بحرین میں حکومت آل خلیفہ کےخلاف عوامی انقلاب کا مشاہدہ کیا جارہا ہے۔ اس ملک کی عوام،آزادی، عدل وانصاف کےقیام اورامتیازی سلوک کےخاتمے اورجمہوری حکومت کے قیام کےخواہاں ہیں۔ جبکہ بحرینی حکومت سعودی عرب سمیت بعض دیگرعربی ممالک کی مدد سے بحرینی عوام کےان جائزمطالبات کو کچلنے میں مصروف ہے۔

721932

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں