خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۱۸ خرداد ۱۳۹۹

الأحد ١٦ شوّال ١٤٤١

Sunday, June 7, 2020

وقت :   Wednesday, August 15, 2018 خبر کوڈ : 73102

اقوام متحدہ سے سعودی عرب کو نکال باہرکرنے کی مہم کا آغاز
خبررساں ایجنسی شبستان: انسانی حقوق کےکارکنوں نےاقوام متحدہ کے اراکین کے نام اپنی ایک درخواست میں اس آرگنائزیشن کی انسانی حقوق کونسل سے سعودی عرب کو نکال باہرکرنے اوراس پرپابندیان لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نےعربی21 کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اٹاوا اورریاض کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہونے کی وجہ سےانسانی حقوق کے ماہرین نے ایک مہم کا آغاز کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل سے سعودی عرب کو نکال باہرکرنے اوراس پرپابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ان کارکنوں نےاقوام متحدہ کےرکن ممالک کو درخواست پیش کرکے کینیڈا کی حمایت کا اعلان کرتےہوئے سعودی عرب میں انسانی حقوق کے کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

درخواست دینے والےان کارکنون نےاعلان کیا ہےکہ دنیا کےبہت سے ممالک میں جمہوریت قائم ہے اوروہ انسانی حقوق کا احترام کرتے ہیں لیکن سعودی عرب جیسے ممالک ہمین قانون،حقوق اور جمہوریت سےمحروم کرنے اورہم پرتاریکی مسلط کرنےکی کوشش کررہے ہیں۔

ان کارکنوں نےاعلان کیا ہےکہ جب کینیڈا نے سعودی عرب میں خواتین کی گرفتاری پرتنقید کی تو سعودی حکومت نے کینیڈا کےخلاف غیرقانونی تدابیراختیارکردی ہیں کہ جواپنے اوپرتنقید کرنے والوں کےخلاف سعودی عرب کی ہٹ دھرمی کی پالیسیوں کی واضح تائید کرتی ہیں۔

اس درخواست میں مزید آیا ہےکہ اب وہ وقت آن پہنچا ہےکہ سعودی عرب کی جانب سے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کو بند ہونا چاہیے اوردیگرممالک کو اس مسئلے میں کینیڈا کا ساتھ دینا چاہیے۔

721925

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں