خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۳ مهر ۱۳۹۷

الثلاثاء ١٥ المحرّم ١٤٤٠

Tuesday, September 25, 2018

وقت :   Thursday, August 16, 2018 خبر کوڈ : 73113

سعودی عرب میں حجاج کرام کی تعداد ایک ملین چار لاکھ ہوگئی ہے
بین الاقوامی: سعودی عرب میں حج بیت اللہ کیلئے پہنچنے والے حجاج کرام کی تعداد 14 لاکھ ہوگئی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے روزنامہ ڈیلی صباح کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک سے حج بیت اللہ کیلئے پہنچنے والے حجاج کرام کی تعداد اس وقت تک 14 لاکھ ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں موجود حجاج کرام کی یہ تعداد 14 جولائی سے 11 اگست تک ہے۔

یکم جولائی 2018 کو سعودی عرب وزارت امور حج نے اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب میں حج بیت اللہ کیلئے آنے والے تقریبا 20 لاکھ حجاج کیلئے انتظامات مکمل ہیں۔

گذشتہ سال ساڑھے سترہ لاکھ مسلمان حج واجب کیلئے سعودی عرب پہنچے تھے اور گذشتہ سال 60 لاکھ سے زائد مسلمان عمرے کیلئے بھی سعودی عرب گئے ہیں۔

یاد رہے کہ ہر سال دنیا کے مختلف ممالک سے لاکھوں کی تعداد میں مسلمان حج واجب ادا کرنے کیلئے سعودی عرب پہنچتے ہیں۔

721821

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام صادقی:

حضرت امام زمان(عج) کی حضرت علی اکبر(ع) سے شباہت

حجت الاسلام صادقی نے کہا حضرت علی اکبر(ع) کی خصوصیات میں سے ہے کہ ہمیشہ حالت جنگ میں رہتے تھے اور اس سے بڑھ کر اور کوئی چیز نہیں ہے کہ انسان اپنے زمانے کے امام کی شناخت کے بعد اپنی جان کو اپنے امام کیلئے قربان کرے۔

منتخب خبریں