خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۹ آیان ۱۳۹۷

الثلاثاء ١٢ ربيع الأوّل ١٤٤٠

Tuesday, November 20, 2018

وقت :   Thursday, August 16, 2018 خبر کوڈ : 73120
قائد انقلاب اسلامی:
ظہورکا منتظرانسان اس ناعادلانہ انسانی نظام کو قبول نہیں کرتا ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: امام زمانہ علیہ السلام کےظہورکا منتظرانسان اس بشری نظام کو تسلیم نہیں کرتا ہےکہ جس میں بہت سےانسان مظلوم واقع ہوئے ہیں، بہت سےدل گمراہ ہوگئے ہیں اوربے شمارانسان اللہ کی عبودیت سےمحروم ہوگئے ہوئے ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق کتاب ( ما منتظریم؛ خورشید مهدویت در منظومه فکری آیت الله خامنه ای رهبر معظم انقلاب اسلامی» میں آیا ہے:

امام زمانہ علیہ السلام پوری انسانیت کی آسانیوں کے لیےظہورکریںگے تاکہ انسان کوپستی اورتباہی سے نجات عطا کریں، انسانی معاشرے کو نجات دیں؛ بلکہ بشرکی مستقبل کی تاریخ کو نجات دیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہورکا منتظرانسان موجودہ ناعادلانہ نظام کو تسلیم نہیں کرتا ہےکہ جس میں بہت سے انسان مظلوم واقع ہوئے ہیں، بہت سے دل گمراہ ہوگئے ہیں اوربے شمارانسان اللہ کی عبودیت سےمحروم ہوگئے ہوئے ہیں۔(1)

موجودہ دور انسانی زندگی کےادوارکا تاریک ترین دور ہے کیونکہ اس دنیا کی بڑی طاقتوں نے اسے اپنے درمیان تقسیم کررکھا ہے اوروہ آئے روز دیگرعلاقوں پرقبضے کررہےہیں لہذا اس وقت حالات انتہائی سخت اورمشکل ہوگئے ہوئے ہیں۔ مثال کے طورپر اس وقت دیگرملتوں کی زندگی میں امریکہ کی شیطانی اورطاغوتی قدرت کی مداخلت حد سے زیادہ بڑھ چکی ہے اوراب یہ فقط ملتوں کےمعاشی مسائل میں مداخلت ہی نہیں ہے بلکہ دیگرممالک کی ثقافت، سیاست میں بھی مداخلت کی جارہی ہے۔(2)

روایت میں ہے کہ ( يَمْلَأَ اَللَّهُ اَلْأَرْضَ بِهِ قِسْطاً وَ عَدْلاً كَمَا مُلِئَتْ ظُلْماً وَ جَوْراً) یعنی اللہ تعالیٰ امام زمانہ علیہ السلام کے وسیلے سےاس دنیا کو عدل وانصاف سے بھردے گا جس طرح کہ وہ اس سے قبل ظلم وستم سے بھرچکی ہوگی۔ دنیا کب ظلم وستم سے بھری ہوئی تھی؟ پوری تاریخ میں ایسی بہت سی مثالیں موجود ہیں کہ جب دنیا ظلم وستم سے پرتھی اورملتوں کے درمیان حق پسندی کا نغمہ موجود نہیں تھا۔ جس دن فرعون تھا اورموسیٰ نے ظہورنہیں کیا تھا۔ جس دن نمرود تھا اورابراہیم نے بت شکنی کا کلہاڑا ہاتھ میں نہیں لیا تھا۔ جس دن امریکہ اوربڑی طاقتیں جو چاہتی تھیں کرتی تھیں اور ہمارے اسلامی انقلاب کی خبرنہیں تھی اورہمارے امام نے اپنے آپ کو جدوجہد کے لیے تیارنہیں کیا تھا۔ انسانی تاریخ میں ایسی بہت سی مثالیں موجود ہیں کہ دنیا ظلم وستم سےپرتھی۔ یہ حدیث ہے۔(3)

مآخذ:                 

1۔ پندرہ شعبان کی مناسبت سے لوگوں سے خطاب27/5/1387

2. امام زمانہ(عج) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے بعض عہدیداروں اورشہداء کے خاندانوں سے خطاب 22/12/1368

3. قم کی عوام سے خطاب 27/12/1363

722026

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں