خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۹ آیان ۱۳۹۷

الثلاثاء ١٢ ربيع الأوّل ١٤٤٠

Tuesday, November 20, 2018

وقت :   Thursday, August 16, 2018 خبر کوڈ : 73125
حبیب اللہ سیاری:
ایران استعمار اوردیگردشمنوں کےسامنے سرتسلیم خم نہیں ہوگا
خبررساں ایجنسی شبستان: ایرانی فوج کی رابطہ کونسل کے مشیر نےکہا ہےکہ ایران استعماراور دوسرے دشمنوں کے سامنے سرتسلیم خم نہیں ہوگا۔ دشمن فوجی اقدام کرنے سے خوفزدہ ہے تاہم ہمارے لیے یہ خطرہ ہمیشہ کےلیےموجود ہے اوران خطروں کے مقابلے میں ہماری اہم ذمہ داری اپنی عسکری طاقت اورتوانائی میں اضافہ کرنا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کے نامہ نگارکی رپورٹ کےمطابق ایرانی فوج کی رابطہ کونسل کے مشیرحبیب اللہ سیاری نے اٹھارویں قرآنی مقابلوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب ہمارے یہ آزاد ہونے والے قیدی عراق میں اسیرتھے تو درحقیقت عراقی ہمارے اسیرتھے اوروہ ہمارے نظریات پرغلبہ نہیں پا سکے تھے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ قیدیوں نےاسلامی وطن کی راہ میں بہت زیادہ سختیاں برداشت کی ہیں۔ انہوں نےکہا ہےکہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سےلےکرابھی تک دشمن سازشیں کرنےسے پیچھے نہیں ہٹا ہے اوروہ ہمیشہ سے ہی اپنے پلید اہداف کے درپے تھے۔ دشمن کبھی بھی انقلاب کو ترقی کی راہ پرگامزن ہوتا نہیں دیکھ سکتے تھے۔ دشمن نے اسلامی انقلاب کےبعد ہماری صفوں میں اختلاف پیدا کرنے کی بہت زیادہ کوششیں کی ہیں تاکہ اس نظام کو کمزورکیا جاسکے۔

سیاری نے آٹھ سالہ جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہمارے دشمنوں نے صدام کی حمایت کی تھی لیکن ان تمام ترکوششوں کے باوجود دشمن اس انقلاب کو شکست دینےمیں کامیاب نہیں ہوسکا ہے جبکہ ہم کامیابی سے ہمکنارہوئے ہیں اوریہی وجہ ہے کہ آج چالیس سالوں کے بعد بھی ہمارے خلاف دشمن کی دھمکیوں میں شدت آگئی ہوئی ہے۔

722164

 

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں