خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۹ آیان ۱۳۹۷

الثلاثاء ١٢ ربيع الأوّل ١٤٤٠

Tuesday, November 20, 2018

وقت :   Saturday, August 18, 2018 خبر کوڈ : 73133

ایران کی دفاعی توانائی پر زور
خبررساں ایجنسی شبستان ایران کے نائب وزیر دفاع بریگیڈیئر قاسم تقی زادہ نے قم میں نماز جمعہ کے خطبوں سے پہلے نمازیوں کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران جنگ ہرگز نہیں شروع کرے گا لیکن بہت اچھا مدافع ہے اور ہر جارح کو شرمناک شکست سے دوچار کرے گا۔

انھوں نے کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج  دشمن کی توانائیوں اور کمزوریوں سے پوری طرح واقف ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے  دشمن کی دھمکیوں کے تناسب سے میزائل اور دیگر دفاعی وسائل تیار کئے ہیں۔

ایران کے نائب وزیر دفاع نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بہت سی دفاعی توانائیاں خفیہ ہیں اور دشمن میدان جنگ میں ان کا پتہ چلے گا۔

دوسری طرف اسلامی جمہوریہ ایران کی سمندری دفاعی صنعت کے چیئرمین   ایڈمیرل  رستگاری نے رشت میں نماز جمعہ کے خطبوں سے پہلے اپنے خطاب میں بتایا کہ ایران کی دفاعی توانائی اب انسدادی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اور ایران کی دفاعی صنعت میں، سمندری، زمینی اور فضائی جنگ میں استعمال ہونے والے انواع و اقسام کے  پیشرفتہ دفاعی وسائل تیار ہورہے۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں