خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۹ آیان ۱۳۹۷

الثلاثاء ١٢ ربيع الأوّل ١٤٤٠

Tuesday, November 20, 2018

وقت :   Saturday, August 18, 2018 خبر کوڈ : 73134

ایران و پاکستان کے روابط علاقے میں امن و امان کے لئے مفید
خبررساں ایجنسی شبستان ایران کی مجلس شوریٰ اسلامی (پارلیمنٹ) کے اسپیکرعلی لاریجانی نے اسد قیصرکے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں انہیں پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ایران اور پاکستان کے مابین زراعت اور معاشی شعبوں میں ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ ہو گا۔

 ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے برادر اسلامی ممالک ایران اور پاکستان کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کی پیشرفت بالخصوص پارلیمانی تعاون میں فروغ پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

اس موقع پر نئے پاکستانی اسپیکراسد قیصرنے ایرانی ہم منصب کے رابطے کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ ثقافتی، تاریخی اور مذہبی مشترکات ہیں جس کی بدولت دوطرفہ تعلقات بالخصوص پارلیمانی شعبے میں تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

اسد قیصر نے اسلامی ممالک کے درمیان اجتماعی تعاون کوبہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان، عالم اسلام کی وحدت اور علاقائی امن و استحکام کو مضبوط بنانے سے متعلق تمام اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں