خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۳ مهر ۱۳۹۷

الثلاثاء ١٥ المحرّم ١٤٤٠

Tuesday, September 25, 2018

وقت :   Saturday, August 18, 2018 خبر کوڈ : 73138
حجۃ الاسلام قاضی عسکر:
قرآن کریم کی نظرمیں اسلامی شہرکی خصوصیات کی وضاحت
خبررساں ایجنسی شبستان: سعودی عرب کے شہرمکہ مکرمہ میں جمعہ کےدن اسلامی شہرکی خصوصیات کےموضوع پرایک سیمینارمنعقد ہوا ہےجس میں شہری امورکےماہرین اورمحققین نے شرکت کی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق حجۃ الاسلام والمسلمین سید علی قاضی عسکرنے اس سیمینارمیں قرآن کریم کی نظرمیں اسلامی شہرکی خصوصیات کےموضوع پرخطاب کیا ہے۔

انہوں نے سلامتی اورامن وامان کو اسلامی شہرکی ایک خصوصیات بتاتے ہوئےکہا ہےکہ قرآن کریم فرماتا ہے: (وَإذ جَعَلنا البَیتَ مَثابةً لِلناس وَأمناً ) اوریہ سلامتی، معاشی، سماجی اوراخلاقی سلامتی اور امن وامان کو بھی شامل ہےکہ جسے اسلامی شہروں بالخصوص مکہ اورمدینہ کےنظام میں مدنظر رکھنا چاہیے۔

انہوں نےنعمتوں کی فراوانی، صحت اورعلاج ومعالجے کو اسلامی شہروں کی دیگرخصوصیات شمارکرتے ہوئے کہا ہے کہ فراوانی سے مراد یہ ہےکہ لوگوں کے ضروری سہولیات فراہم ہونی چاہییں تاکہ اپنی زندگی کےامورکو چلانے میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔

حجۃ الاسلام قاضی عسکرنے رفاہ، احترام اورسماجی ادب کو قرآن کی نظرمیں اسلامی شہرکی دیگرخصوصیات شمارکرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت سےغیراسلامی ممالک میں واضح طورپریہ خصوصیت دیکھی جاسکتی ہے تاہم افسوس سے کہنا پڑتا ہےکہ اسلامی ممالک میں ان کا بہت کم مشاہدہ کیا جاتا ہے۔

ایرانی حاجیوں کےسرپرست نے شہری مینجمنٹ کو اسلامی شہرکی ایک اورخصوصیت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شہری مینجمنٹ فقط معماری اورشہرکی خوبصورتی میں محدود نہیں ہے۔

انہوں نےآیہ قرآن( ھدی للعالمین) کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ اللہ کےاس فرمان کے مطابق مکہ مکرمہ پوری دنیا کے لوگوں کے لیے نمونہ عمل بن سکتا ہے اوراس سرزمین سے پوری دنیا تک اسلامی ثقافت کی ترویج ہوسکتی ہے اوریہ مسلمانوں کی عزت وسربلندی کا باعث بن سکتی ہے۔

722325

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام صادقی:

حضرت امام زمان(عج) کی حضرت علی اکبر(ع) سے شباہت

حجت الاسلام صادقی نے کہا حضرت علی اکبر(ع) کی خصوصیات میں سے ہے کہ ہمیشہ حالت جنگ میں رہتے تھے اور اس سے بڑھ کر اور کوئی چیز نہیں ہے کہ انسان اپنے زمانے کے امام کی شناخت کے بعد اپنی جان کو اپنے امام کیلئے قربان کرے۔

منتخب خبریں