خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۳ مهر ۱۳۹۷

الثلاثاء ١٥ المحرّم ١٤٤٠

Tuesday, September 25, 2018

وقت :   Saturday, August 18, 2018 خبر کوڈ : 73139
آیت اللہ موسوی جزائری:
امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: ایران کے صوبہ خوزستان کے نمائندہ ولی فقیہ نےاس مطلب کہ امریکی صدرکے ہوتے ہوئےاس ملک کے ساتھ مذاکرات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی اورشمالی کوریا جیسے ممالک بھی امریکہ کے ساتھ مذاکرات پرپشیمان ہوگئے ہوئےہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق صوبہ خوزستان کےنمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید محمدعلی موسوی جزائری نے 17 اگست کو اہوازکی نمازجمعہ کے خطبوں میں کہا ہےکہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے کیونکہ امریکہ میں ایک ہٹ دھرم اوربد سلیقہ صدرکے ہوتے ہوئے اس ملک کے ساتھ مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلےگا۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ ترکی اورشمالی کوریا  بھی امریکہ کےساتھ مذاکرات پرپشیمان ہیں۔ بنابریں ایران ہرگزامریکہ کےظلم وستم کےسامنے سرتسلیم خم نہیں ہوگا۔

آیت اللہ جزائری نے کہا ہے کہ قائد انقلاب اسلامی نےعدلیہ کی جانب سے معاشی لٹیروں کے ساتھ ٹھوس اورعادلانہ برتاوکرنےکی تاکید کی ہےجب کہ بعض افراد معاشی لٹیروں کو پھانسی دینے کے خواہاں ہیں لیکن انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ پھانسی دینا کوئی مذاق نہیں ہے اورکسی کوجلدبازی میں حکم دینے کے لیے ججوں پردباو نہیں ڈالنا چاہیے۔

انہوں نےمعاشرے کےموجودہ معاشی حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت خارجہ نے معاشی سفارتکاری میں کمزورعمل کیا ہے اوراس عرصےکے دوران ہم نےان سے کوئی معجزہ نہیں دیکھا ہےجبکہ ان حالیہ ہفتوں کے دوران ترکی کو جب معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تو اس ملک کی وزارت خارجہ نےفی الفور، چین، قطراورروس کے سرمایہ کاروں سے مذاکرات کرنا شروع کردیے تھے۔

722280

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام صادقی:

حضرت امام زمان(عج) کی حضرت علی اکبر(ع) سے شباہت

حجت الاسلام صادقی نے کہا حضرت علی اکبر(ع) کی خصوصیات میں سے ہے کہ ہمیشہ حالت جنگ میں رہتے تھے اور اس سے بڑھ کر اور کوئی چیز نہیں ہے کہ انسان اپنے زمانے کے امام کی شناخت کے بعد اپنی جان کو اپنے امام کیلئے قربان کرے۔

منتخب خبریں