خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۳۰ آیان ۱۳۹۷

الأربعاء ١٣ ربيع الأوّل ١٤٤٠

Wednesday, November 21, 2018

وقت :   Saturday, August 18, 2018 خبر کوڈ : 73140
حجۃ الاسلام علی قابل:
یمن میں آل سعود کے مظالم پراقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی
خبررساں ایجنسی شبستان: ایران کےشہر قزوین کےامام جمعہ نے یمن میں آل سعود کے مظالم پراقوام متحدہ کی خاموشی کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا ہےکہ وہ اپنے مفادات کی خاطراس قاتل حکومت کی حمایت کررہے ہیں تاکہ وہ جو چاہے کرتی پھرے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ قزوین کی رپورٹ کےمطابق حجۃ الاسلام علی قابل نے 17 اگست کو قزوین کی مسجد النبی میں نمازجمعہ کےخطبوں میں کہا ہے کہ عید سعید قربان آرہی ہے کہ جو بندگی کی تجلی کی عید ہے اوراس واقعہ میں ایک انسان اپنے رب کےحضوراپنے بیٹے کو قربان کرنے کےلیے تیارہوگیا تھا۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ اگرآپ الگ الگ طورپرقربانی کرنےکی طاقت نہیں رکھتے ہیں تو مشترکہ طورپربھی قربانی کریں اورپھراس کا گوشت  فقراء کے درمیان تقسیم کریں۔

قزوین کے امام جمعہ نے گزشتہ سالوں میں مکہ کے واقعات اوربے گناہ شیعوں کے قتل عام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے واقعات سے معلوم ہوتا ہےکہ آل سعود مکہ مکرمہ کے انتظام کو سنبھالنےکی قدرت نہیں رکھتی ہے۔

انہوں نے یوم عرفہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ یوم عرفہ اوردعا ومناجات کے دن آرہاہے۔ امام صادق علیہ السلام نے فرمایا: اگرکوئی شخص ماہ رمضان میں ایسا کام نہ کرسکا ہو کہ جس کی وجہ سےاللہ اسےمعاف کردے تو اسے اپنے اپ کو عرفات میں پہنچانا چاہیےاورعرفہ سےاستفادہ کرنا چاہیے کیونکہ اس دن کوئی شخص بھی اللہ کے گھرسے مایوس نہیں پلٹتا ہے۔ لہذا امید کی جاتی ہےکہ اس دن ضروری استفادہ کریں گے۔

722267

 

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں