خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۹ آیان ۱۳۹۷

الثلاثاء ١٢ ربيع الأوّل ١٤٤٠

Tuesday, November 20, 2018

وقت :   Saturday, August 18, 2018 خبر کوڈ : 73141
آیت اللہ نعیم آبادی:
امریکہ قابل اعتماد نہیں ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: ایران کےصوبہ ہرمزگان کےنمائندہ ولی فقیہ اوربندرعباس کےامام جمعہ نے امریکہ کو خطےکےعدم استحکام کا باعث قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ امریکہ قابل اعتماد نہیں ہے اوراس ملک کے ساتھ مذاکرات کرنا اسلامی جمہوریہ ایران کے مفاد میں نہیں ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ بندرعباس کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ غلام علی نعیم آبادی نے اس ہفتے نماز جمعہ کے خطبوں میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ ایٹمی معاہدے سمیت مختلف میدانوں میں امریکی حکام کی کارکردگی سے ثابت ہوتا ہےکہ وہ بین الاقوامی معاہدوں کےپابندی نہیں ہیں۔

انہوں نے امریکہ کی جانب سےلگائی جانے والی ظالمانہ پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے حکمرانوں اورعوام کو اس بحران سے عبورکرنے کے لیے قائد انقلاب اسلامی کے فرمان کے تابع ہونا چاہیے۔

بندرعباس کےامام جمعہ نےعلمائےدین کو بدنام کرنےکےلیے دشمنوں کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ دشمن مساجد اورعلماء کےمقام ومنزلت اورکردارسے بخوبی آگاہ ہے یہی وجہ ہے کہ اب وہ اسے کمزورکرنے کےدرپے ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہے کہ علماء کو بدنام کرنے اورمساجد کو کمزورکرنےکا مطلب شیطان کو اہمیت دینا ہے کیونکہ علماء مشعل راہ کی طرح لوگوں بالخصوص جوان نسل کو سیدھے راستے کی ہدایت کرتےہیں۔

آیت اللہ نعیم آبادی نے یوم عرفہ کی آمد کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا ہے کہ یہ دن ، تہذیب نفس کا بہترین موقع ہے لہذا جوانوں کو اس دن سے غافل نہیں ہونا چاہیے۔

722265

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں