خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۳۰ آیان ۱۳۹۷

الأربعاء ١٣ ربيع الأوّل ١٤٤٠

Wednesday, November 21, 2018

وقت :   Saturday, August 18, 2018 خبر کوڈ : 73143

بین الاقوامی اتحاد کو سعودی عرب کی سو ملین امداد پردمشق کا ردعمل
خبررساں ایجنسی شبستان: شام کی وزارت خارجہ نے بین الاقوامی اتحاد کو سعودی عرب کی سو ملین کی امداد پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی اتحاد کویہ امداد نہیں ملنی چاہیے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نےعربی الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ دہشتگرد گروہ داعش کے ساتھ جنگ کےبہانےسے سعودی عرب کی جانب سے شام کو سو ملین ڈالرامداد دینے کےاعلان کے بعد شام کی وزارت خارجہ نےاعلان کیا ہے کہ سعودی حکام دہشتگردی کے ساتھ جنگ کے بہانے سے واشنگٹن کی قیادت میں بننے والے بین الاقوامی اتحاد کو سوملین ڈالرکی امداد دے رہے ہیں جبکہ یہ اتحاد بین الاقوامی حیثیت نہیں رکھتا ہے۔

شام کی وزارت خارجہ کےایک عہدیدارنے اس بارے میں کہا ہے کہ بین الاقوامی اتحاد شام کے بحران سے مربوط سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

 اس عہدیدارنےاپنا نام ظاہرنہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ بین الاقوامی اتحاد نے شام میں ہزاروں بچوں اورعورتوں کا قتل عام کیا ہے اورشامی افواج کے دسیوں ٹھکانوں پرحملے کے ہیں کہ جو اس ملک میں موجود دہشتگردوں کے ساتھ جنگ کررہی ہیں۔ اسی طرح اس اتحاد نےشام کےبہت سے انفراسٹرکچرکو تباہ وبرباد کردیا ہوا ہے کہ جس کے لیے شامی عوام نے اربوں ڈالرخرچ کررکھے تھے۔

شام کےاس عہدیدارنےاس بین الاقوامی اتحاد کےرکن ممالک سےمطالبہ کیا ہےکہ وہ بغیرکسی تاخیرکےاس اتحاد سے نکل جائیں کیونکہ یہ فقط دہشتگردوں کی خدمت کررہا ہے اوراس نے خطے اورپوری دنیا کی سلامتی اوراس کے امن وامان کو خطرے میں ڈال رکھا ہے۔

722350

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں