سروس زبان اردو |
|
وقت : |
Saturday, August 18, 2018 |
|
خبر کوڈ : |
73144 |
خبررساں ایجنسی شبستان نے CNN کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ عربی اتحاد نے یمن کے چالیس بچوں کو قتل کرنےکےلیےجس بم سے استفادہ کیا ہےوہ امریکہ کا بنایا ہوا تھا کہ جسے امریکی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کے ساتھ ایک ڈیل میں اسے فروخت کیا تھا۔ رواں سال مارچ کے مہینے میں یمن کے ایک بازارپرایسے بموں سےحملہ کیا گیا تھا کہ جو امریکہ کے بنائے ہوئے تھے اورجس میں یمن کے 97 شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔
CNN یمنی صحافیوں اوراسلحہ کے ماہرین کے تعاون سےاس نتیجے پرپہنچی ہے کہ 9 اگست کو صعدہ میں ایک سکول بس پرحملےکےلیے جس بم سے استفادہ کیا تھا اس کا وزن 227 کلوگرام تھا اوراسے امریکی دفاعی ٹھیکیداروں نے بنایا تھا۔
سعودی عرب کی قیادت میں عربی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے کے بارے میں غلط معلومات ملی تھی اوراس کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
امریکہ نےدعویٰ کیا ہےکہ عربی اتحاد کےحملوں اورعسکری کاروائیوں میں اس کا کوئی کردارنہیں ہے تاہم رپورٹس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اربوں ڈالرز کےاسلحہ کو فروخت کرکے ان کی حمایت کررہا ہے۔
722349