خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۹ آیان ۱۳۹۷

الثلاثاء ١٢ ربيع الأوّل ١٤٤٠

Tuesday, November 20, 2018

وقت :   Saturday, August 18, 2018 خبر کوڈ : 73145
زہرا قلی خانی:
خاندانوں کے اندرنماز کی ترویج سے سماجی آفات میں کمی واقع ہوتی ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: ایران کے صوبہ قزوین کے محکمہ تعلیم کے تحریک تعلیم بالغاں کی مشیر نے کہا ہے کہ اگرہم خاندانوں کے درمیان نماز کو فروغ دیں تو سماجی آفات میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ قزوین کی رپورٹ کےمطابق محترمہ زہرا قلی خانی نے 18 اگست کو نماز جنت کی کنجی نامی پروگرام کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئےکہا ہےکہ قائد انقلاب اسلامی کے فرمان کےمطابق ناخواندگی معاشرے کے ماتھے پرکلنگ کا ٹیکہ ہے۔ لہذا معاشرے کے ایک ایک فرد کو ناخواندگی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنےکےلیےاٹھ کھڑا ہوجانا چاہیے۔

انہوں نے نماز کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ گزشتہ سال بوئین زہرا نامی شہرمیں نماز کی عملی تعلیم نامی ایک منصوبہ شروع ہوا تھا کہ جس میں نماز کے عملی احکام کی 33کلاسز میں 456 افراد نے تعلیم حاصل کی تھی۔

محترمہ قلی خانی نے مزید کہا ہےکہ نماز دین کا ستون ہے اوراس کے بغیرتمام اعمال بے فائدہ اور بے نتیجہ ہیں۔ نمازاللہ تعالیٰ سے ہماری ملاقات کا نام ہے۔

انہوں نے کہا ہےکہ نماز، اللہ تعالیٰ اوراس کے بندے کے درمیان ایک پل ہے اوراس مطلب پرتوجہ دینی چاہیے کہ اگرخاندانوں کے درمیان نماز کو فروغ دیں تو بہت سی سماجی آفات میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔

722347

 

            

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں