خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۳ مهر ۱۳۹۷

الثلاثاء ١٥ المحرّم ١٤٤٠

Tuesday, September 25, 2018

وقت :   Sunday, August 19, 2018 خبر کوڈ : 73151
آیت اللہ موسوی جزائری:
امریکہ سے مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں ہے
سیاسی: ایران کے صوبہ خوزستان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا امریکہ سے مذاکرات کا کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوتا ہے اور ترکی اور شمالی کوریا بھی امریکہ سے مذاکرات کرکے پشیمان ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق صوبہ خوزستان میں نمائندہ ولی فقیہ اور شہر اہواز کے امام جعہ آیت اللہ سید محمد علی موسوی جزائری نے گذشتہ روز شہر اہواز میں نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ سے مذاکرات کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا امریکہ سے مذاکرات کا کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا ہٹ دھرم اور بے وقوف امریکی صدر کی موجودگی میں اس ملک سے مذاکرات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

شہراہواز کے امام جمعہ نے مزید کہا ترکی اور شمالی کوریا بھی امریکہ سے مذاکرات کرکے پشیمان ہیں۔ انہوں نے کہا اسلامی جمہوریہ ایران کی ہٹ دھرمی کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کرے گا۔

انہوں نے اقتصادی مشکلات ایجاد کرنے والوں سے رہبر انقلاب انقلاب اسلامی کی طرف سے بازپرس کی تاکید کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا بعض افراد کہتے ہیں کہ عدلیہ اقتصادی مشکلات ایجاد کرنے والے افراد کو پھانسی دے۔

انہوں نے کہا ان افراد کو معلوم ہونا چاہئے کہ پھانسی دینا کوئی مذاق نہیں ہے اور کسی کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ قاضیوں پر جلدی فیصلہ کرنے کا دباو ڈالیں۔

722280

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام صادقی:

حضرت امام زمان(عج) کی حضرت علی اکبر(ع) سے شباہت

حجت الاسلام صادقی نے کہا حضرت علی اکبر(ع) کی خصوصیات میں سے ہے کہ ہمیشہ حالت جنگ میں رہتے تھے اور اس سے بڑھ کر اور کوئی چیز نہیں ہے کہ انسان اپنے زمانے کے امام کی شناخت کے بعد اپنی جان کو اپنے امام کیلئے قربان کرے۔

منتخب خبریں