سروس زبان اردو |
|
وقت : |
Sunday, August 19, 2018 |
|
خبر کوڈ : |
73152 |
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں اس سال عید قربان 22 اگست 2018 کو ہوگی اور تہران میں اس سال نماز عید قربان آیت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں مصلی تہران میں ادا کی جائے گی۔
عید کے دن تہران کے ہر چوک پر بسیں موجود ہوں گی جو لوگوں کو مصلی تہران لے جائیں گی تاکہ وہ نماز عید قربان میں شرکت کرسکیں اور مصلی تہران کے دروازے بھی صبح آٹھ بجے کھلے ہوں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل تہران میں نماز عید فطر اور قربان رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی جاتی تھی اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ نماز عید قربان میں شرکت کرتے ہیں۔
722299