سروس زبان اردو |
|
وقت : |
Sunday, August 19, 2018 |
|
خبر کوڈ : |
73154 |
خبررساں ایجنسی شبستان نے بعض غیرملکی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ اقوام متحدہ کے سابق جنرل سیکرٹری کوفی عنان انتقال کرگئے ہیں۔ ان کی عمر 80 سال تھی اور انہوں نے اس کا نوبل انعام بھی حاصل کیا تھا۔
وہ 1938 کو مغربی افریقہ میں واقع گھانا نامی ملک میں پیدا ہوئے۔ انہیں انگریزی، فرانسوی اور کچھ افریقی زبانوں پر عبور حاصل تھا۔
وہ اقوام متحدہ کے 7ویں جنرل سیکرٹری تھے اور وہ دسمبر 1996 سے لیکر یکم جنوری 2007 تک اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری رہے۔
وہ اقوام متحدہ کے پہلے جنرل سیکرٹری تھے جو ترقی کرتے کرتے اس عہدے تک پہنچے۔
انہیں امن کا نوبل انعام بھی دیا گیا تھا۔
722436