خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۳ مهر ۱۳۹۷

الثلاثاء ١٥ المحرّم ١٤٤٠

Tuesday, September 25, 2018

وقت :   Sunday, August 19, 2018 خبر کوڈ : 73155
آیت اللہ غلام علی نعیم آبادی:
امریکہ قابل اعتبار نہیں ہے
سیاسی: ایران کے صوبہ ہرمزگان میں نمائندہ ولی فقیہ اور شہر بندر عباس کے امام جمعہ نے امریکہ کو خطے کی ناامنی کا سبب قرار دیتے ہوئے کہا امریکہ قابل اعتماد نہیں ہے اور اس ملک سے مذاکرات اسلامی جمہوریہ ایران کے مفاد میں نہیں ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق کہ شہر بندر عباس کے امام جمعہ آیت اللہ غلام علی نعیم آبادی نے گذشتہ روز اس شہر میں نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی کے حالیہ بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا امریکی حکام کا ایرانی جوہری معاہدے سے علیحدہ ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ بین الاقوامی معاہدوں کے پابند نہیں ہیں۔

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران پر ظالمانہ امریکی اقتصادی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا حکام اور ملت ایران کو ان حالات سے باہر نکلنے اور انقلاب اسلامی کے نظام کی حفاظت کیلئے رہبر انقلاب اسلامی کے فرامین پر توجہ دینی چاہئے۔

شہر بندر عباس کے امام جمعہ نے علماء کی اہمیت کم کرنے کیلئے دشمنان اسلام کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا دشمن مساجد اور علماء کی اہمیت سے واقف ہے یہی وجہ ہے کہ وہ معاشرے میں ان کی اہمیت کو کم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

آیت اللہ نعیم آبادی نے روز عرفہ کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا یہ دن روح اور نفس کی پاکیزگی کی بہترین فرصت ہے۔

انہوں نے کہا جوانوں کو اس دن سے غافل نہیں ہونا چاہئے۔

722265

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام صادقی:

حضرت امام زمان(عج) کی حضرت علی اکبر(ع) سے شباہت

حجت الاسلام صادقی نے کہا حضرت علی اکبر(ع) کی خصوصیات میں سے ہے کہ ہمیشہ حالت جنگ میں رہتے تھے اور اس سے بڑھ کر اور کوئی چیز نہیں ہے کہ انسان اپنے زمانے کے امام کی شناخت کے بعد اپنی جان کو اپنے امام کیلئے قربان کرے۔

منتخب خبریں