سروس زبان اردو |
|
وقت : |
Sunday, August 19, 2018 |
|
خبر کوڈ : |
73156 |
علی لاریجانی:
امریکی کس منہ سےخطےکی سلامتی کی بات کرتے ہیں
خبررساں ایجنسی شبستان: ایرانی پارلیمنٹ کےاسپیکرنےامریکی حکومت کو مخاطب قراردیتے ہوئے کہا ہےکہ جب تم نےخود دہشتگردوں کو خطےکی ملتوں کی جان کے پیچھےلگا دیا ہوا ہےتوپھرتم کس طرح خطےاوردنیا کی سلامتی کی بات کرتے ہو؟
|
خبررساں ایجنسی شبستان کے پارلیمانی نامہ نگارکی رپورٹ کےمطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے 19 اگست کو پارلیمنٹ کے اجلاس کےآغاز میں 19 اگست کی بغاوت کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ امپریالزم کا یہ فراڈ اوردھوکہ آج بھی ایٹمی مسئلے، دفاعی طاقت اور خطےمیں ایران کےاثرورسوخ کےحوالےسے ایک اورطریقے سےدیکھا جارہا ہے۔
انہوں نےمزید کہا ہےکہ معاشی تقسیم کےمنصوبےمیں امریکی انتہائی بےشرمی کے ساتھ آزادی، انسانی حقوق، خطےاوردنیا کی سلامتی کی بات کرتےہیں جبکہ 19 اگست( 29 مرداد شمسی) کی سیاہ بغاوت اوراپنی حمایت یافتہ آمریت کو ایجاد کرکےکس منہ سے ایرانی عوام کی آزادی کی بات کرتے ہو۔
علی لاریجانی نےآخرمیں کہا ہےکہ جب تم نے خود دہشتگردوں کو خطےکی ملتوں کی جان کے پیچھےلگا دیا ہوا ہےتو پھرتم کس طرح خطے اوردنیا کی سلامتی کی بات کرتے ہو؟
722519