خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۹ آیان ۱۳۹۷

الثلاثاء ١٢ ربيع الأوّل ١٤٤٠

Tuesday, November 20, 2018

وقت :   Sunday, August 19, 2018 خبر کوڈ : 73157

پانچویں امام(ع) کےباقرالعلوم مشہورہونےکا راز
خبررساں ایجنسی شبستان: امام باقرعلیہ السلام نےاپنے دورکے سیاسی کھلےماحول سےاستفادہ کرتے ہوئےایک علمی اورثقافتی تحریک کا آغازکرکے اسلام اورتشیع کےاندرایک نئی روح پھونک دی تھی اورایک ایسا گرانقدرورثہ چھوڑا کہ جس نےتاریخ کو سیراب کردیا تھا۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق ہرایک امام نے اپنےاپنےدورکےحالات کے مطابق ایک خاص طریقے سے دینی معارف کی ترویج اورتبلیغ کی ہے۔ اسی طرح بنی امیہ کے حکومت کے خاتمےکی وجہ سےامام محمد باقرعلیہ السلام کو ایک علمی اورثقافتی تحریک کے آغازکا موقع ملا اوریوں انہوں نےاسلام اورتشیع میں ایک نئی روح پھونک دی تھی۔

حوزہ علمیہ قم کےاستاد حجۃ الاسلام عبدالکریم پاک نیا نےشبستان کےنامہ نگارسےگفتگو کےدوران امام محمد باقرعلیہ السلام کی علمی سیرت کےبارے میں کہا ہےکہ آپ نے معاشرے کے ماحول کے مطابق دین کی ترویج اورتبلیغ کےمختلف طریقےکاراختیارکیے تھےکہ جن میں سے ایک شاگردوں اورمحدثین کی تربیت کےلیےکلاسزکی تشکیل تھی۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ امام باقرعلیہ السلام کا ایک اورطریقہ کارمناظروں کے ذریعے نظریاتی انحرافات اورشکوک وشبہات کا جواب دینا تھا۔ اس کےعلاوہ قرآنی افکارکی ترویج اورآیات الہی کی تفسیر کرکےلوگوں کو شکوک وشبہات کا جواب دیا کرتے تھےاوراس طرح انہوں نے اسلامی معاشرے میں قرآن کی مظلومیت کو ختم کرنےمیں مدد کی تھی ۔

حجۃ الاسلام پاک نیا نےکہا ہےکہ حضرت محمد باقرعلیہ السلام باقرالعلوم کےنام سےمشہورتھے اورآپ نےعلم حدیث کی بنیاد رکھی تھی اورکہا جاسکتا ہےکہ آپ کےعلمی آثارزیادہ ترمسئلہ اجتہاد سے مربوط ہیں۔ امام علیہ السلام اپنے دورمیں درباری علماء کی جانب سے بیان ہونے والےبہت سے مسائل اورشکوک وشبہات کا جواب دیا کرتے تھے کہ جن میں سے ایک مسئلہ قیاس اوراستحسان تھا۔

انہوں نے آخرمیں کہا ہےکہ یہی وجہ ہےکہ امام محمد باقرعلیہ السلام اسلامی فقہ ، شیعہ اعتقادات کے فروغ اورعلم اصول کےبانی کےنام سےمشہورہوگئے تھے۔

722473

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں