خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۳ مهر ۱۳۹۷

الثلاثاء ١٥ المحرّم ١٤٤٠

Tuesday, September 25, 2018

وقت :   Sunday, August 19, 2018 خبر کوڈ : 73158

حضرت امام محمد باقر(ع) ایک نظرمیں
خبررساں ایجنسی شبستان: شیعوں کےپانچویں امام محمد باقرعلیہ السلام یکم رجب بروزجمعہ 57 ہجری قمری کو پیدا ہوئے۔ آپ کا نام محمد، آپ کی کنیت ابوجعفراورمشہورلقب باقرہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ قم کی رپورٹ کےمطابق شیعوں کےپانچویں امام محمد باقرعلیہ السلام یکم رجب بروزجمعہ 57 ہجری قمری کو پیدا ہوئے۔ آپ کےوالدگرامی کا نام امام سجادعلیہ السلام اوروالد گرامی کا نام فاطمہ تھا کہ جو امام حسن علیہ السلام کی بیٹی تھیں۔ جب واقعہ عاشورا رونما ہوا تو اس وقت آپ کی عمرتین سال تھی اور95 ہجری کی امامت کےدورمیں آپ کی امامت کا آغازہوا تھا کہ جو انیس سال دو مہینے تک جاری رہا اوراس دورمیں پانچ اموی خلیفہ گزرے ہیں۔ امام باقر علیہ السلام اس دورمیں جب بھی مناسب سمجھتے تو اس وقت وہ ان کی غاصبانہ حکومت کی نفی کیا کرتے تھے۔

امام باقرعلیہ السلام دیگرادیان ومذاہب کےسربراہوں اورمخالفین سےمناظرے کیا کرتے تھے کہ جو اسلام اورآپ کی امامت کےاثبات کا باعث بنے تھے اوراسی طرح امام صادق علیہ السلام کی جعفری علمی تحریک کا سبب بنے تھے۔

آخرکار ہشام بن عبدالملک کی سازشوں کےنتیجےمیں امام مظلوم کوزہردے دیا گیا اور7 ذیحجہ 114ہجری قمری کو 57 سال کی عمرمیں شہید ہوگئے اورآپ کو جنت البقیع میں دفن کردیا گیا۔ امام باقرعلیہ السلام عظیم الہی علم اوربےمثال کے حلم وبردباری کےعلاوہ بہت زیادہ اخلاقی فضائل کے مالک تھے۔

اوائل صدی ہجری میں کاغذ کی صنعت، رومیوں کےاختیارمیں تھی اورمصرکےعیسائی بھی رومیوں کی روش پرکاغذ بنایا کرتے تھے اوروہ اس پرباپ، بیٹے اورروح القدس کی تصویریں بنایا کرتے تھے۔ عبدالملک نےاسلامی توحید کی علامت کے ساتھ نئےکاغذ نشرکرنےکا حکم دیا۔ جب یہ خبر بادشاہ روم کےپاس پہنچی تو اس نےعبدالملک کو دھمکی دی کہ اگراس نے یہ کام جاری رکھا تووہ ایسےسکے بنانےکی اجازت دے گا جس پرپیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اہانت کےکلمات لکھے ہوں گے۔ عبدالملک نے امام باقرعلیہ السلام سےمدد مانگی تو آپ نے فرمایا: ایسے سکے بناو کہ جن کی ایک طرف سورہ توحید اوردوسری طرف پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام مبارک لکھا ہوا ہو یوں امام باقرعلیہ ا

لسلام کے حکم سے اسلامی سکہ بنایا گیا تھا۔

 سید جواد نورموسوی کی کتاب ( داستان خوبان جلد 3) سےاقتباس

722505

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام صادقی:

حضرت امام زمان(عج) کی حضرت علی اکبر(ع) سے شباہت

حجت الاسلام صادقی نے کہا حضرت علی اکبر(ع) کی خصوصیات میں سے ہے کہ ہمیشہ حالت جنگ میں رہتے تھے اور اس سے بڑھ کر اور کوئی چیز نہیں ہے کہ انسان اپنے زمانے کے امام کی شناخت کے بعد اپنی جان کو اپنے امام کیلئے قربان کرے۔

منتخب خبریں