سروس زبان اردو |
|
وقت : |
Sunday, August 19, 2018 |
|
خبر کوڈ : |
73159 |
ڈاکٹرسید محمد رضا موالی زادہ :
اہل بیت(ع) کی محبت،جنرل ثقافت کا ایک طاقتورموضوع ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: ایران کی جنرل ثقافت کونسل کےسیکرٹری نےاہل بیت علیہ السلام کی محبت کوجنرل ثقافت کو ایک طاقتورموضوع قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام میں عزاداری کی روح کا نام بھی امام حسین علیہ السلام کی محبت ہے۔
|
خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ شیراز کی رپورٹ کےمطابق ایران کی جنرل ثقافت کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹرسید محمد رضا موالی زادہ نے 18 اگست کو اس کونسل کےاجلاس میں کہا ہےکہ محبت اہلبیت علیہم السلام جنرل ثقافت کا ایک طاقتورموضوع ہے اوراربعین کا پیدل مارچ بھی اس ملک کی ایک پبلک ثقافت میں تبدیل ہوگیا ہواہے۔
انہوں نےامام حسین علیہ السلام کی محبت کوبھی محرم الحرام میں ہونے والی عزاداری کی روح قراردیا ہے۔
موالی زادہ نےمزید کہا ہےکہ ایرانی حریت پسند قوم ہیں اوروہ ظلم وستم کے سامنے جھکنے والے نہیں ہیں اورموجودہ حالات میں ایرانی عوام دشمن کے مقابلےمیں مستحکم اوراستوار کھڑی ہوئی ہے۔
722543