خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۹ آیان ۱۳۹۷

الثلاثاء ١٢ ربيع الأوّل ١٤٤٠

Tuesday, November 20, 2018

وقت :   Sunday, August 19, 2018 خبر کوڈ : 73161
حجۃ الاسلام سید ابراہیم رئیسی:
فقر،اسلامی ملک اورایرانی عوام کوزیب نہیں دیتا ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: آستان قدس رضوی کےمتولی نےصوبہ یزد کےنمائندہ ولی فقیہ سے ملاقات کے دوران کہا ہےکہ فقر، اسلامی ملک اورایرانی عوام کو زیب نہیں دیتا ہے۔

خبررساں ایجسنی شبستان نےیزد شہرکےامام جمعہ کےتعلقات عامہ کےحوالےسےنقل کیا ہےکہ حجۃ الاسلام سید ابراہیم رئیسی نےصوبہ یزد کےنمائندہ ولی فقیہ سےملاقات کے دوران کہا ہےکہ ہمیں مختلف میدانوں میں لوگوں کی بھرپورشرکت پرتہہ دل سےشکرادا کرنا چاہیے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ صوبہ یزد کی عوام نےمختلف میدانوں اورانقلاب کےامتحانوں میں کامیابی سےعمل کیا ہے۔ ہم آستان قدس میں تین مشنزپرکام کررہے ہیں۔ آستان قدس رضوی میں امام رضا علیہ السلام کی ثقافتی فاونڈیشن ہےکہ جو تربیتی پروگراموں کو منعقد کررہی ہے۔

حجۃ الاسلام رئیسی نےکہا ہےکہ جس شخص کےدل میں اسلامی انقلاب ایران اوراس کے نظام سےمحبت ہےاسےفقرکو پسند نہیں کرنا چاہیے کیونکہ کوئی شخص بی فقرکوپسند نہیں کرتا ہےلہذا اہم بات یہ ہےکہ اس حوالے سےعملی اقدام کرنا چاہیے جیسا کہ قائد انقلاب اسلامی نے بھی فرمایا ہوا ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ آستان قدس رضوی کی ایک اہم ذمہداری محرومین اورفقراء کی مدد کرنا ہے۔ کیونکہ سیرہ رضوی میں سائل اورضرورت مند کو خال ہاتھ لوٹانا درست نہیں ہےبلکہ امام رضا علیہ السلام اوردیگرائمہ علیہم السلام کی سیرت میں فقراء کی ضرورتوں کو پورا کرنے پربہت زیادہ توجہ دیناہے۔

722503

 

 

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں