سروس زبان اردو |
|
وقت : |
Sunday, August 19, 2018 |
|
خبر کوڈ : |
73162 |
خبررساں ایجنسی شبستان نےالبیان کےحوالےسےنقل کیا ہےکہ مشرق وسطیٰ کی عالمی مشاورت کمپنی نےکہا ہےکہ 26 سے 28 نومبرکو بحرین میں اسلامی بینکوں کا پچیسواں بین الاقوامی سیمینار منعقد ہوگا جس میں معاشی اورسیاسی ماہرین میں سے دوسو افراد شرکت کریں گے۔
اس سیمینارمیں ( اسلامی سرمایہ کاری اورڈیجیٹل تبدیلی کے دورمیں مسلسل معاشی ترقی) کے موضوعات پرنشستیں اورمذاکرات ہوں گے۔
مشرق وسطیٰ کی کمپنی کی مینجمنٹ کونسل کےسربراہ احسان عباس نےکہا ہےکہ گزشتہ پچیس سالوں کے دوران اسالمی بینکوں کا عالمی سیمینارنےجدید ترین حالات اوربنیادی ترین اقدارکے تحفظ کی غرض سے اسلامی سرمایہ کاری کے فروغ کےلیےایک مضبوط ایکو سسٹم کو ایجاد کرنےمیں کردارادا کیا ہے۔
انہوں نےمزید کہا ہےکہ یہ سیمینار معاشی ترقی میں بہتری کا جائزہ لےگا اوریہ چیز ایسے طریقہ کاروں کےجائزہ لینےسےمتحقق ہوگی کہ جو سیاستدانوں کومالی بازاروں کے اتارچڑھاو کے ساتھ مناسبت برتاو کرنے کے لیے آمادگی کی اجازت دے گی۔
722550