سروس زبان اردو |
|
وقت : |
Sunday, August 19, 2018 |
|
خبر کوڈ : |
73163 |
نجف اشرف کی شرافت کا راز
خبررساں ایجنسی شبستان: شفیعی سروستانی نےکہا ہےکہ نجف کی شرافت ذاتی ہےکیونکہ یہ نہ فقط اللہ کی عبادت کا پہلا مقام بلکہ امیرالمومنین علیہ السلام کے دفن کا مقام ہے اوریہ جگہ امام مہدی علیہ السلام کی کریمہ حکومت کا اصلی مقام ہوگا۔
|
خبررساں ایجنسی شبستان نےموعود کے حوالے سےنقل کیا ہےکہ موعود عصرنامی آرٹ وثقافت انسٹی ٹیوٹ کےچیف سیکرٹری اسماعیل شفیعی سروستانی نےعید سعید غدیر کی آمد کی مناسبت سے مہدوی ثقافت کی ماہانہ نشست میں انسانوں کےحقیقی وطن کےبارے میں کہا ہےکہ تمام انسان کمال کی طرف رجحان رکھتے ہیں اوریہ کمال پسندی اللہ کی طرف سےعطاکردہ روح کی وجہ سے ہے۔ حدیث نبوی ہےجو (حب الوطن من الایمان) آیا ہے کہ انسان کا حقیقی وطن دنیاوی اورخاکی نہیں ہے۔ کیونکہ مومن انسان کو اس عالم میں غربت کا احساس کرنا چاہیے؟ پس معلوم ہوتا ہے کہ عالم خاکی حقیقی اورآخری وطن نہیں ہے۔ بعض روایات کےمطابق ہمارا وطن وہاں پرہےکہ جہاں پرامیرالمومنین علیہ السلام ہیں۔ زیارت جامعہ کبیرہ میں حضرت ولی اللہ (ع) کی خدمت میں عرض کرتےہیں( ایاب الخلق الیکم)۔ ولی اللہ کی طرف یہ بازگشت درحقیقت انسان کے حقیقی وطن کی طرف بازگشت ہے۔ جیسا کہ امیرالمومنین علیہ السلام نے فرمایا ہے: میں وہی مقصد ہوں کہ موت کے وقت مخلوقات جس کی طرف پلٹ کرجائیں گے۔
سیروستانی نےاعلان کیا ہےکہ روایات کی بنا پر نجف، انسانوں کا حقیقی وطن ہے۔ نجف وہ پہلا مقام ہےکہ جہاں پرحضرت آدم علیہ السلام نے سجدہ کیا تھا۔ بعض روایات کی بناپرنجف،مخلوقات کا حقیقی وطن ہے۔ خاکی انسان کوسجدہ نہ کرنےکی وجہ سےابلیس وہ پہلا دھتکارا ہوا موجود ہے کہ جسے آسمان وزمین پرلعنت کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہےکہ سرزمین نجف کا انتخاب اوراس مکان کو شرافت عطاکرنا درحقیقت اللہ کی جانب سےاسےمقدس اورمتبرک بنانا ہے اوراب کوئی بھی اس اعتباراورحیثیت کوچھین نہیں سکتا ہے۔
722451