سروس زبان اردو |
|
وقت : |
Monday, August 20, 2018 |
|
خبر کوڈ : |
73169 |
کوفی عنان اور واجپائی کے انتقال پرایران کی تعزیت
خبررساں ایجنسی شبستان اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل کوفی عنان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوفی عنان امن اور قانون کی بالادستی کے ہیرو تھے
|
محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ کوفی عنان دنیا میں ایک منفرد رہنما تھے جنہوں نے امن، انصاف اور قانون کی بالادستی کے لئے غیرمعمولی کوششیں کیں
اقوام متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل کوفی عنان 80 برس کی عمر میں انتقال کرگئے. کوفی عنان کا پورا نام کوفی عطا عنان تھا، ان کا تعلق گھانا سے تھا.
وہ 8 اپریل 1938ء کو پیدا ہوئے، اور جنوری 1997 ءسے دسمبر 2006ء تک اقوام متحدہ کے ساتویں جنرل سیکریٹری کے عہدے پر فائز رہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ہندوستان کے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے.
محمد جواد ظریف نے اپنے ہندوستانی ہم منصب کے نام ایک پیغام میں سابق ہندوستانی وزیراعظم واجپائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا.
ہندوستان کے سابق وزیرِاعظم اٹل بہاری واجپائی 93 برس کی عمر میں جمعرات کے روز انتقال کر گئے.تھے
ان کا شمار ہندوستان کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے بانی ارکان میں ہوتا ہے. اٹل بہاری واجپائی 1996ء اور 2004ء کے درمیان تین مرتبہ ہندوستان کے وزیراعظم رہے..