سروس زبان اردو |
|
وقت : |
Monday, August 20, 2018 |
|
خبر کوڈ : |
73172 |
مناسک حج کا آغاز
بین الاقوامی: حجاج بیت اللہ الحرام نے مساجد حج ادا کرنے کیلئے آج صبح کی نماز کے بعد خانہ کعبہ سے منا کی طرف کوچ کیا۔
|
خبررساں ایجنسی شبستان نے نیوز چینل الجزیرہ کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ حجاج بیت اللہ الحرام آج صبح مکہ مکرمہ میں نماز صبح ادا کرنے کے بعد منا روانہ ہوگئے ہیں۔ وہ آنے والی رات منا میں گزاریں گے اور 20 اگست 2018 کو صبح سویرے عرفہ میں وقوف کیلئے کوہ عرفہ جائیں گے۔
وہاں پر نماز ظہر و عصر ادا کریں گے اور غروب آفتاب تک وہاں رہیں گے۔
غروب آفتاب کے بعد حجاج کرام مزدلفہ جائیں گے اور وہاں رہیں گے اور وہاں سے کنکریاں جمع کریں گے تاکہ عقبہ بزرگ بڑے شیطان کو مارسکیں۔
یاد رہے کہ سعوی عرب کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اس سال دنیا کے 80 ممالک سے 20 لاکھ کے قریب حجاج کرام حج بیت اللہ ادا کرنے سعودی عرب پہنچے ہیں۔
722720