سروس زبان اردو |
|
وقت : |
Monday, August 20, 2018 |
|
خبر کوڈ : |
73173 |
آیت اللہ نوری ہمدانی:
لوگوں کی مشکلات کو حل کرنے کی کوششیں کرنی چاہئیں
سماجی: آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا لوگ انقلاب کے ستون ہیں لوگوں نے انقلاب اسلامی کیلئے شہید دئیے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ لوگوں کی مشکلات کی طرف توجہ دی جائے انہوں نے کہا شیعہ حکمرانوں کو بھی فقر کا ذائقہ چکھنا چاہئے تاکہ وہ فقراء کے ساتھ مل جائیں۔
|
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نامور عالم دین اور شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ نوری ہمدانی نے 19 اگست 2018 کو غدیر کونسل کے ممبران سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا اس واقعہ کو عاشورا کی طرح توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا اگر عاشورا باقی رہ گیا ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ عاشورا کی طرف توجہ دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا واقعہ غدیر کی اہمیت اس قدر زیادہ ہے کہ خداوند عالم نے فرمایا ہے انسانوں کی تربیت کیلئے ہم نے دی اور رہبر قرار دئیے ہیں اور اس مسئلے کو لوگوں کے سپرد نہیں کیا ہے۔
آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا جس طرح خداوند متعال نے لوگوں کیلئے پیغمبر کو معین فرمایا ہے اسی طرح امام کو بھی لوگوں کے لئے معین کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہم شیعوں کا عقیدہ یہ ہے کہ معاشرے کا رہبر اور مدیر خدا کی طرف سے معین ہو اور ہے بھی اسی طرح۔
انہوں نے آخر میں کہا لوگوں کی مشکلات کو حل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا حکام کو اپنی زندگیاں فقراء کے طرز پر گزارنی چاہئیں تاکہ انہیں اپنے فقر کا احساس نہ ہو۔
722663