سروس زبان اردو |
|
وقت : |
Saturday, September 8, 2018 |
|
خبر کوڈ : |
73205 |
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس موقع پر فرمایا عالمی سامراج امریکہ، اسلامی ممالک کی باہمی قربت اور ایک اسلامی طاقت کی تشکیل سے پریشان ہے۔
آپ نے فرمایا اسلامی ملکوں سے امریکہ کی دشمنی کی اصل وجہ اسلامی ملکوں کی طاقت ہے۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی علاقے کے دو طاقتور اور آبرومند ممالک ہیں اس لئے سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان زیادہ سے زیادہ تعاون ہونا چاہئے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے میانمار کے بارے میں ترکی کے صدر کے موقف کی قدردانی کی اور مسئلہ فلسطین کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ مسئلہ فلسطین ہمیشہ اہم مسئلہ رہا ہے اور اس سے کبھی غفلت نہیں ہونی چاہئے۔
726358