خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۱ آیان ۱۳۹۷

الثلاثاء ١٣ صفر ١٤٤٠

Tuesday, October 23, 2018

وقت :   Tuesday, September 18, 2018 خبر کوڈ : 73206

زیارت امام حسین(ع) میں لوگوں کی عدم دلچسپی دشمن کی سازش ہے
سماجی: مفسر قرآن، محقق اور استاد اخلاق حجت الاسلام حسین انصاریان نے کہا حکومت اور ذمہ داران سے گذشتہ کچھ عرصے سے عوام کے ساتھ تعاون کے متعلق شکریہ ادا کرنا چاہئے لیکن اس سال زائرین امام حسین(ع) کو حکومت اور ذمہ داران کی زیادہ حمایت کی ضرورت ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نامور عالم دین اور معلم اخلاق حجت الاسلام حسین انصاریان نے سات محرم الحرام میں ایک مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس سال محرم الحرام کے آغاز سے ہی لوگوں کی دلچسپی زیارت امام حسین(ع) کیلئے کم ہوگئی ہے جو کہ دشمن کی ایک چال ہے لیکن دشمن کی ان سازشوں کو ہم کسی نتیجہ تک نہیں پہنچنے دیں گے اور جس قدر ممکن ہو شعائر دینی خصوصا مجالس عزا کو برپا کرنے اور اس کی ترویج کیلئے کردار ادا کریں۔

معلم اخلاق نے امام جعفر صادق(ع) کی ایک حدیث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا امام فرماتے ہیں: مکہ اور مدینہ کی زیارت ان لوگوں کیلئے ہے جو استطاعت رکھتے ہیں اور ان کو جانی اور مالی نقصان نہ ہو لیکن امام حسین(ع) کی زیارت کیلئے حتی کہ مستطیع نہیں ہو اور یقین ہو کہ اس سفر میں خطرہ بھی ہے تب بھی اس سفر پر جاو۔

انہوں نے ایرانی حکومت پر اس بات پر زور دیا کہ لوگوں کو اس راہ میں ہر ممکن تعاون کیا جائے۔

حجت الاسلام حسین انصاریان نے کہا کچھ عرصہ پہلے امریکہ نے کئی ملین ڈالر اس اقدام پر خرچے کئے کہ لوگوں کی زیارت امام حسین(ع) کی طرف توجہ کم کی جائے لیکن اس کے نتیجے میں کیا ہوا؟

انہوں نے کہا اس کے باوجود بچے، بوڑھے، جوان، عورتیں، مرد سب اس نورانی سفر پر جاتے رہے اور دشمن اسلام اور دشمن تشیع اپنے ناپاک عزائم میں ناکام رہا۔

728256

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں