خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۰ آذر ۱۳۹۷

الثلاثاء ٣ ربيع الثاني ١٤٤٠

Tuesday, December 11, 2018

وقت :   Tuesday, September 18, 2018 خبر کوڈ : 73208

ماہ محرم میں تہران کی قدیمی ترین اور خاص تنظیمیں
سماجی: اگر قرار یہ ہو کہ مختلف مذہبی تنظیمیں اور حسینیہ کی جانچ پڑتال کی جائے تو قدیمی ترین تنظیم سے آغاز ہونا چاہئے ایسی تنظیمیں کہ جن کے آداب و رسم خصوصیت کے حامل ہوتے ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق محرم اور عزاداری اتنی عام اور فراگیر ہوچکی ہے کہ دن اور رات ہر گلی اور کوچے میں سیاہ رنگ کے کپڑے اور بینرز لگے ہوئے ہوتے ہیں جو عزاداری کو مشخص کرتے ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ عزاداری مختلف رنگ اور شکل میں منائی جارہی ہے لیکن اس وقت تہران میں ایسی تنظیمیں موجود ہیں جو اپنے قدیمی روایتوں کے ساتھ عزاداری مناتے ہیں۔

حسینیہ ہمدانی: ایسے افراد جو خاص قسم کا لباس "لباس سقا" پہنتے ہیں۔

حسینیہ ہمدانییہ کے افراد محرم کے آغاز سے دوسرے عشرے تک مجلس امام حسین(ع) برپا کرتے ہیں یہ حسینیہ تہران میں ری روڈ پر واقع ہے۔ 9 اور 10 محرم کو ایک خاص قسم کے طریقے سے عزاداری کرتے ہیں۔ 9 محرم کو اس تنظیم سے مربوط افراد "لباس سقا" پہنتے ہیں۔

مسجد ارگ: ان کی عزاداری کا طریقہ بہت معروف ہے

مسجد ارگ تہران کی مشہور مساجد میں سے ہے ان کی عزاداری کا طریقہ اس لئے مشہور ہے کیونکہ یہ افراد بہت زیادہ سرگرم رہتے ہیں۔

شہید مرتضی مطہری بھی اس مسجد میں خطاب کرتے تھے یہ مسجد اب بھی سیاسی اور مذہبی شخصیات کا مرکز تصور کیا جاتا ہے۔ علماء کرام اور ذاکرین عظام اس مسجد میں سال کے دوران ہونے والے پروگرامز میں شرکت کرتے ہیں اور حتی کہ مجالس میں شرکت کیلئے تہران کے مختلف علاقوں سے لوگ بھی اس مسجد کا رخ کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ حسینیہ سادات اخوی، حسینیہ قنات آباد کے نوجوانوں کی تنظیم، تہران کی قدیمی ترین تنظییں ہیں اور عزاداری کو اپنے قدیمی روایتوں سے انجام دینے کے حوالے سے بہت معروف ہیں۔

728276

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں