خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۱ آیان ۱۳۹۷

الثلاثاء ١٣ صفر ١٤٤٠

Tuesday, October 23, 2018

وقت :   Tuesday, September 18, 2018 خبر کوڈ : 73209

ایران کے صدر امریکہ کے دورے پر
سیاسی: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایران کی شرکت ابھی مشخص نہیں ہے لیکن اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر امریکہ جائیں گے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایک پریس کانفرنس میں امام حسین(ع) کی شہادت کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا امید ہے کہ یہ ایام فلسفہ عاشورا اور اس کے متعلق آگاہی اور فکر کرنے کیلئے بہترین فرصت ہوں گے۔

انہوں نے اس پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا میری ذاتی رائے یہ ہے کہ عراق اور فرانس میں موجود ایران کی قونصلگری پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کا آپس میں کوئی ربط نہیں ہے۔ بصرہ میں ہونے والا حملہ ایک مشخص شدہ گروہ کی جانب سے ہوا تھا تاکہ ایران اور عراق کے باہمی روابط پر گہرا اثر چھوڑے لیکن وہ اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہوئے جبکہ پیرس میں ایک دہشت گرد گروہ کی طرف سے ہوا تھا کہ جو ناکام ہوا اور مقدماتی طور پر ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔

بہرام قاسمی نے مزید کہا ایٹمی مذاکرات کے پانچ ممالک اور یورپی یونین کے ساتھ رابطہ میں ہیں اور ایران کے ساتھ مذاکرات کے تعاون کیلئے مزید بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی امریکہ جائیں گے اور اس اجلاس میں مختلف امور کو بیان کریں گے اور اس اجلاس کے ضمن میں مختلف ممالک کی سیاسی شخصیات سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

728192

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں