خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۲۴ آیان ۱۳۹۷

الخميس ٧ ربيع الأوّل ١٤٤٠

Thursday, November 15, 2018

وقت :   Tuesday, September 18, 2018 خبر کوڈ : 73210
حجت الاسلام صادقی:
حضرت امام زمان(عج) کی حضرت علی اکبر(ع) سے شباہت
حجت الاسلام صادقی نے کہا حضرت علی اکبر(ع) کی خصوصیات میں سے ہے کہ ہمیشہ حالت جنگ میں رہتے تھے اور اس سے بڑھ کر اور کوئی چیز نہیں ہے کہ انسان اپنے زمانے کے امام کی شناخت کے بعد اپنی جان کو اپنے امام کیلئے قربان کرے۔

ایران کے نامور عالم دین حجت الاسلام صادقی نے خبررساں ایجنسی شبستان کے نمائندے سے گفتگو میں کہا حضرت امام باقر(ع) سے روایت ہے کہ امام فرماتے ہیں: امامت کو پہچانو اگر اس کو پہچان لیا تو تجھے کوئی نقصان نہیں ہوگا چاہے امام کا ظہور ہو یا نہ ہو۔

انہوں نے کہا اہل بیت(ع) کی اس سے مراد یہ ہے کہ شیعہ اپنے امام کو پہچانے یہی اس کی اہمیت ہے۔

حجت الاسلام صادقی نے مزید کہا جیسا کہ حضرت علی اکبر(ع) کے متعلق ہے کہ وہ حضرت امام حسین(ع) کو باپ کے عنوان سے نہیں دیکھتے تھے بلکہ ان کی نگاہ حضرت سید الشہداء(ع) سے ہمراہی کرنا، ان کے ساتھ شہید ہونا اور ہر معاملے میں ان کی اتباع کرنا ہے اور حضرت امام حسین(ع) کو امام اور جانشین رسول خدا(ص) کے عنوان سے دیکھتے تھے اگرچہ وہ خود بلند مرتبہ رکھنے والے تھے اور علم و فضل کے مالک تھے ہر جگہ ہمیشہ امام(ع) کے ساتھ حرکت کرتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا روایت میں ہے کہ جب حضرت حر نے کربلا میں امام کو جانے سے روکا حضرت علی اکبر(ع) نے امام کے دفاع کیلئے بھی امام سے اجازت مانگی۔ اسی طرح عاشورا کے دن میدان جنگ میں جاتے وقت اور حضرت حر کو امام کی فوج میں شامل ہونا اگرچہ یہ لمحہ رقت آمیز تھا لیکن حضرت علی اکبر(ع) نے جب حضرت حر کو دیکھا پھر بھی امام حسین(ع) سے اجازت مانگی۔

728270

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں