خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۱ آیان ۱۳۹۷

الثلاثاء ١٣ صفر ١٤٤٠

Tuesday, October 23, 2018

وقت :   Wednesday, September 26, 2018 خبر کوڈ : 73211
حجت الاسلام ڈاکٹر حسن رحانی:
زبان اور صحیح کردار کے ذریعے اسلام کی تبلیغ کریں
سماجی: ایران کے صدر نے علماء اور مبلغان اسلام کو موجودہ دور میں اہم ذمہ داریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا مسلمان دنیا میں جہاں کہیں بھی زندگی گزار رہے ہیں اچھے اخلاق، اچھے کردار، وعدہ کی پابندی، اور صداقت کے ذریعے اسلام کی تبلیغ کریں۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حسن روحانی امریکہ میں مسلم رہنماوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا اسلامی معاشرہ میں خصوصا جوانوں کو اسلام کی دعوت دینے میں آپ کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ ایسے نوجوان جو ہر وقت دشمن اور بعض نادان دوستوں کی طرف سے اسلام مخالف طعنوں کی زد میں رہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا آج ہم سب کا وظیفہ ہے کہ نسل جوان کو صراط مستقیم پر گامزن کریں اور صحیح اسلامی ثقافت ان کو زبان اور عمل کے ذریعے بیان اور تبلیغ کریں۔

ایران کے صدر نے دہشت گردوں سے مقابلہ کیلئے علاقے کی صورت حال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا آج شام میں امن و امان کی صورت حال پہلے سے کہیں زیادہ بہتر ہے لیکن اب بھی مشکلات موجود ہیں ہماری کوشش ہے کہ اس ملک کا امن و امان مکمل طور پر حاصل ہوجائے تاکہ بے گھر افراد اپنے گھروں کو لوٹ سکیں۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے دہشت گردی کو اسلام کیلئے بہت بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا داعش کی ظالمانہ کاروائیاں صرف لوگوں کا قتل عام نہیں تھا اور نہ ہی داعشی دہشت گرد اپنے کردار کے ذریعے علاقے کے لوگوں پر ظلم نہیں کرتے تھے بلکہ لوگوں کو دین اسلام سے بھی منحرف کرکے دین اسلام کو بھی بہت زیادہ نقصان پہنچاتے تھے۔

729853

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں